Welcome to iJunoon.com | Internet Junoon
News خبریں
Bookmark and Share
News Section
News Home
 
iJunoon.com Menu
: Urdu Dictionary / اردو لغت
: Punjabi Dictionary / پنجابی لغت
: Balochi Dictionary / بلوچی لغت
: Pashto Dictionary / پشتو لغت
: Sindhi Dictionary / سنڌي لغت
: Transliteration / نقل حرفی
: Names Dictionary / نام لغت
: Stories / کہانیاں اور ناول
: SMS Messages / ایس ایم ایس
: Poetry / شاعری
: Food Recipe / کھانے کی ترکیبیں
: Islam / اسلام
: News / خبریں
: Videos / ویڈیو
: Web Directory / ویب ڈائریکٹری
: Telephone Directory/ ٹیلیفون
: Urdu Search Engine / اردو سرچ
: Search | All in One / سرچ
: Wallpapers / والپیپرز
 
 
NewsLatest / تازہ ترینFeaturedShowbizBusinessHealthSportsTechnology  

انگلینڈ کی ٹیم کی کارکردگی شاندار

خبریں / صحت کی خبریں / انگلینڈ کی ٹیم کی کارکردگی شاندار
FONT SIZE+-D
بی بی سی اردو - 22/02/2012 11:04:21

انگلینڈ کی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان الیسٹر کُک نے اپنی ٹیم کی پاکستان کے خلاف کارکردگی کو ’شاندار‘ قرار دیا اور کہا کہ ان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کے میچوں میں بھی مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

دبئی میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک روزہ چار میچوں کی سیریز میں چار صفر سے شکست دی ہے۔
کُک نے کہا ’یہ ایک شاندار کارکردگی تھی۔ ہم نے سپننگ وکٹ پر چار سپنروں کے دباؤ کا سامنا کیا۔ میں ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لیے بھی تیار ہوں۔ تاہم چند ایک بلے باز معمولی زخمی ہوئے ہیں جن میں تشویش کی بات روی بھوپارا کا زخمی ہونا ہے۔‘

کک نے کہا ’جو لڑکے اس ٹیم میں شامل کیے گئے انہوں نے اپنی شمولیت کو برقرار رکھنے کے لیے جان کی بازی لگا دی۔ اب ہم آگے کی جانب دیکھ رہے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ٹِم اور جیڈ کی واپسی ٹیم میں خوشگوار تبدیلی تھی۔ سینیئر بولروں کے بغیر پاکستان کو دو سو تیس تک محدودرکھنا یقیناً ایک اچھی کوشش تھی۔

ان کے بقول پاکستان کو دو سو سینتیس رنز پر آؤٹ کرنے اور انگلینڈ کے اڑسٹھ پر چار کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد کیوِن (ایک سو تیس رنز) اور کریگ (تینتالیس رنز) کا شکریہ کہ انہوں نے مشترکہ طور پر ایک سو نو قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا ’کریگ دباؤ میں کیا کرسکتے ہیں یہ ثابت کرنے کے لیے ان کے پاس پہلا موقع تھا اور وہ بہت اچھا کھیلے اور ظاہر ہے کیوِن کی جانب سے یہ زبردست کھیل تھا۔‘

کیوِن پیٹرسن کا کہنا تھا ’ایک روزہ میچووں میں اب تک میری جانب سے یہ بہترین کارکردگی تھی۔ پرسکون انداز میں ہدف تک پہنچنا پریشان ہوئے بغیر، مجھے مزہ آیا۔‘

کیوِن نے مزید کہا ’میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ جب میں اچھا نہیں کھیلتا تو مجھ پر تنقید کی جاتی ہے اور یہ ہی دستور بھی ہے لیکن میں نہ ہی سخت محنت سے کتراؤں گا اور نہ ہی کوشش ترک کروں گا۔ میں صرف کرکٹ کا مزہ لینا چاہتا ہوں۔‘



گزشتہ خبریں
دی ساگا آف صادقین کی نمائش جاری
22/02/2012 10:57:58
صادقین کی زندگی کے حالات و واقعات اور مصوری پر سلمان احمد کی تصنیف ''دی ساگا آف صادقین'' کی نمائش جاری۔   مزید
سات گھنٹے سونے سے تعلیمی کارکردگی بہتر
22/02/2012 10:52:03
طبی ماہرین نے کہا ہے کہ 7 گھنٹے سونے والے نوجوان 9 گھنٹے سونے والوں کی نسبت بہتر تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں   مزید
انسانوں کی طرف ڈالفن کو شخصیت مانا جائے سائنسدان
22/02/2012 10:49:26
سمندری مخلوق ڈالفن اور وہیل کو ’غیر انسانی شخصیت‘ تسلیم کرتے ہوئے اس کی زندگی اور آزادی کو تحفظ ہونا چاہیے۔   مزید
عتیق نے میرا کو سلاخوں کے پیچھے بھیجنے کی ٹھان لی
21/02/2012 21:08:03
عتیق کے وکیل وقار اے شیخ کا مؤقف ہے کہ نکاح پر نکاح ثابت کر کے میرا کو سزا دلوائیں گے۔   مزید
پاکستان ائرفورس کی ای بک اور نوٹ بک کمپیوٹرز
21/02/2012 20:34:12
پاکستان ائرفورس نے ای بک اور نوٹ بک کمپیوٹرز بھی بنانا شروع کر دیئے۔   مزید
+دانش کنیریا پر بھی اسپاٹ فکسنگ کا الزام
+معروف اداکارہ تمنا بیگم کا کراچی میں انتقال
+بے خوابی کا علاج مصروف زندگی
+ٹیکنالوجی معدوم ہوتی زبانوں کی مسیحا
+پاکستان آج بقا کی جنگ لڑیگا
+بطور ہیرو ہیروئن سب سے زیادہ فلموں کا ریکارڈ برقرار
+مچھلی امراض چشم سے بچائو میں معاون
+چین انسان بردار خلائی مشن خلامیں بھیجے گا
+پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی تین ماہ سے تنخواہ سے محروم
+بروقت دوا کی فراہمی کے لیے مائیکرو چِپ
+سوئٹزر لینڈ کی طرف سے خلائی صفائی کا منصوبہ
+انگلینڈ نے دوسرے میچ میں بھی پاکستان کو ہرا دیا
+فلم عشق خدا میں منفرد کردار انجوائے کر رہا ہوں، شان
+فضائی آلودگی بھی دل کے دورے کا سبب بنتی ہے
+سائنسی سچائیاں جو سچ نہیں
 

Copyright iJunoon.com 2009