Islamic Articles
Title: Fazael e Roza
Total Records: 1 - Total Pages: 1 - Current Page: 1

حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم نے فرمایا: “آدمی کے ہر نیک عمل کا ثواب کئی گنا زیادہ کردیا جاتا ہے ، ایک نیکی دس گنا سے سات سو گنا تک بڑھادی جاتی ہے سوائے روزے کے ۔ اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ یہ خالص میرے لیے ہے اور مجھے ہی معلوم ہے کہ اس کا کتنا اجر وثواب عطا کروں گا “۔ ( متفق علیہ )

حضرت سہل بن سعد رضى الله عنه سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلى الله عليه وسلم نے فرمایا :”جنت کے آٹھ دروازے ہیں جن میں سے ایک دروازے کا نام ریان ہے جس سے صرف روزے دار ہی داخل ہوں گے ۔“( متفق علیہ )

روزہ گناہوں سے بچنے کےلئے ڈھال ہے ، اس سے انسان شہوانی خیالات اور گناہوں کے ارتکاب سے محفوظ ہوجاتا ہے ۔حضرت عبد اﷲ بن مسعود رضى الله عنه سے روا یت ہے کہ رسول اﷲ انے ارشاد فرمایا :

”اے نوجوانوں کی جماعت : جو شخص شادی کرنے کی استطاعت رکھتا ہے اسے چاہیے کہ شادی کرلے کیونکہ شادی سے نگاہ نیچی رہتی ہے اور شرم گاہ محفوظ ہوجاتی ہے۔ اور جس میں شادی کرنے کی استطاعت نہ ہو اسے چاہیے کہ وہ روزہ رکھے ۔ روزے اس کےلئے گناہوں کے مقابلے میں ڈھال ہیں۔“ ( متفق علیہ )

روزہ قیامت کے دن روزہ دار کے حق میں اﷲ تعالیٰ سے سفارش کرے گا ۔ حضرت عبد اﷲ بن عمر سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا :”روزہ اور قرآن قیامت کے دن انسان کی شفاعت کریں گے ۔ روزہ کہے گا :اے میرے رب ! میں نے اسے دن کے وقت کھانے پےنے اور نفسانی خواہشات سے روکے رکھا ، لہٰذا اس کے حق میں میری شفاعت قبول فرما ۔ اور قرآن کہے گا : اے میرے رب ! میں نے اسے رات بھر بیدار رکھا ، لہٰذا اس کے حق میں میری شفاعت قبول فرما ۔پھر ان دونوں کی شفاعت قبول کرلی جائے گی“ ۔( احمد ، حاکم ، بیہقی )
BACK TO ISLAMIC ARTICLES

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS